آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا فیصلہ : ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان : کرایہ 10 سے 50 روپے کم، عوام کو ریلیف مل گیا

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی روٹس پر کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔