فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان

کراچی: اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہن میں رہتا ہے۔

عائزہ خان نے سوشل میڈٰیا پر مسجد اقصی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے۔ فلسطین کو آزاد کرو۔ عائزہ خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطین کے حق میں آواز نہ اٹھانے والے اداکاروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم بلاک آؤٹ چلائی جا رہی ہے۔

اداکارہ ایمن منیب نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم شئیر کیا اور لکھا دریا سے سمندر تک ۔۔ فلسطین کو آزاد کرو۔ ہم اپنے فلسطینی بھائی بہنوں کے لیے دعا گو ہوں۔

عائزہ خان کو گزشتہ دنوں فلسطینیوں کے حق میں بیان نہ دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔