مشہور تیلگو اداکار چندرکانت نے اپنی ساتھی اداکارہ پاویتھرا جےرام کی موت کے بعد خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو میں ڈیلی سوپس میں کام کرنے کے لیے مشہور اداکار چندرکانت اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، اداکار نے جمعہ کو تلنگانہ کے ضلع الکاپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی، چندرکانت کی موت کی خبر ان کی ساتھی اور اداکارہ پاویتھرا جےرام کے کار حادثے میں انتقال کے محض چند روز بعد سامنے آئی ۔
بھارتی میڈیا کی خبروں کے مطابق اداکار چندرکانت کی لاش ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی، یہ وہی گھر ہے جہاں وہ اور پاویتھرا جےرام ایک ساتھ رہتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ چندرکانت کے والد کے بیان کے مطابق اداکار گزشتہ دو دنوں سے افسردہ تھے،چند روز قبل ہوئے اس کار حادثے میں اداکار بھی معمولی زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی ساتھی پاویتھرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھیں جس کا اداکار پر بہت گہرا اثر ہوا تھا۔
گزشتہ چند روز کے دوران انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد جذباتی پوسٹس اور سٹوریز شیئر کی تھیں جس سے ان کی شدت غم کا اندازہ ہوتا ہے,انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر تحریر کردہ مختلف پیغامات میں کہا کہ"میں یہ بات قبول نہیں کر پارہا کہ تم مجھے چھوڑ گئی ہو,میری پوی اب نہیں رہی، پلیز واپس آجاؤ، یہ وہ آخری تصویر تھی جو میں نے تمہارے ساتھ لی,پلیز مجھے ایک بار پھر پکارو، واپس آؤ اور میرے آنسو صاف کرو۔
View this post on Instagram
ایک پوسٹ میں اداکار نے ساتھی کی تصویر شیئر کر کے یہ بھی لکھا کہ صرف 2 دن انتظار کرو.
View this post on Instagram
چندرکانت نے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے رشتے کو آفیشل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاویتھرا جےرام کی اتوار 12 مئی کو حیدرآباد میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ایک بس کے ان کی کار سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا، واقعہ کے وقت وہ چندرکانت کے علاوہ اپنی بہن اپیکشا، ڈرائیور سری کانت کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔
دونوں اداکاروں کی اچانک موت سے تیلگو شوبز انڈسٹری سوگوار ہوگئی۔