گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے تین روز سے کرغزستان میں ہمارے بچے محسور ہوکر رہ گئے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ طلبہ کے والدین ہمارے ساتھ اس وقت موجود ہیں، صورتحال بہتر نہ ہوئی توخود بشکیک جاؤں گا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صورتحال جلد بہترہوگی اور پاکستانی بحفاظت وطن لوٹیں گے۔