پشاور : خیبرپختونخواکے محکمہ خوراک نے پنجاب کےکاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدلی۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ خوراک کے مطابق گوداموں میں پہلےسے ایک لاکھ 43 ہزار میڑک ٹن گندم موجودہے اور 30 جون تک 2 لاکھ 86 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب کےکاشتکاروں سے37 ہزار میٹرک ٹن اور پاسکو سے بھی ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق پشاور میں 22 ہزار اور ڈی آئی خان میں40 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ نوشہرہ میں 74 ہزار اور مردان میں 30 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ صوبے کے سرکاری گوداموں میں 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنےکی گنجائش ہے۔