زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.16 ارب ڈالر تھا جبکہ 10 مئی کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 14.626 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔