سلمیٰ حسن ایک ایسی اداکارہ ہیں جن سے ہم سب محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ہی اظفر علی سے شادی کی، جو خود ایک ہدایت کار / پروڈیوسر ہیں۔
اس جوڑے کو سورج اور چاند کی جوڑی کہا جاتا تھا۔ اللہ نے انہیں ایک بیٹی کی نعمت سے بھی نوازا، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصے کامیاب نہیں رہ سکی۔
سلمیٰ اور اظفر کی طلاق ان کے تمام مداحوں کے لیے ایک صدمہ تھا، کیونکہ کسی کو بھی ایسی خبر کی توقع نہیں تھی۔
اظفر علی نے جلد ہی اداکارہ نوین وقار سے شادی کر لی، جبکہ سلمیٰ نے ان کے بعد کبھی کسی سے شادی نہیں کی۔
سلمیٰ حسن کا کیریئر بہت کامیاب رہا ہے اور وہ تقریبا تمام ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ ان کے کامیاب ڈراموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ حال ہی میں ”مجھے پیار ہوا تھا“ اور ”عشق مرشد“ جیسی ہٹ ڈرامہ سیریل دے چکی ہیں۔