گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی صدر نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا، میں انہیں اسلامی دنیا کا ہیرو مانتا ہوں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اسلامی دنیا کے ہیرو کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ آنکھوں سے اوجھل نہیں ہورہی۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ کراچی بھی یادیں چھوڑ گیا، کراچی کے بارے میں انہیں بہت معلومات تھیں۔ انہوں نے کراچی کو پاکستان کا معاشی حب کہا، وہ پاکستان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم ان کے دورے میں ان کی ملاقات کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ ان کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کبھی نہیں بھولائی جاسکتی ہیں، ایرانی صدر کے اقدامات پوری دنیا کو یاد رہیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ایرانی اور پماری قوم کا صدمہ برابر ہے، آج ایرانی قونصل جنرل اے اظہار تعزیت کے لیے حاضر ہوا۔اس سانحے پر اب تک یقین نہیں آرہا، پوری قوم اس سانحے پر سوگوار ہے۔