اکثر شوبز شخصیات سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جاتے ہیں لیکن وہیں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو اپنے نیک عمل سے صارفین کے دلوں میں گھر کرجاتے ہیں۔ جیسا کہ معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی حالیہ ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
پاکستانی شوبز اداکارہ یمنیٰ زیدی کی کراچی کے علاقے لیاری میں عوام کے درمیان بیٹھے اذان کے احترام میں سر پر دوپٹہ لینے کے عمل نے صارفین کو خوش کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اذان کی آواز سن کراحتراماًسر پر دوپٹہ لے لیتی ہیں اور خاموشی اختیار کرلیتی ہیں۔ ساتھ میں بیٹھی خواتین کی باتوں کا بھی صرف سر ہلا کر ہی جواب دے رہی تھیں۔
یہ ویڈیو لیاری میں منعقد کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’جینٹلمین‘ کی اسکریننگ کے دوران کی ہے۔ اس موقعے پر یمنیٰ زیدی نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ سیلفیز بھی بنوائیں۔ یمنی زیدی کی اس ویڈیو کے آنے کے بعد ان کی فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔