وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ رئیر ا یڈمرل عامر محمود کو ایڈیشنل سیکر ٹری (تھری ) وزار ت دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری ریئر ایڈ مرل خیبر زمان کی جگہ کی گئی ہےجنہیں ریلیو کردیاگیا ہے۔ سیکر ٹیر یٹگروپ کے گریڈ 21 کے او ایس ڈی معراج انیس عارف کوڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔پولیس سروس آف پا کستان کے گریڈ21کے او ایس ڈی محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں میں تعینات چھ سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔سیکشن افسر رضوان اصغر کا موسمیاتی تبدیلی سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر علی رضا کا ہاؤسنگ و ورکس ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر محمد عارف کا آئی ٹی ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر حسن محمود کا قومی صحت ڈویژن سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر سرمد جبار کا اقتصادی امور ڈویژن سے پاور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر محمد اشتیاق کا امورِ کشمیر ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ان سیکشن افسروں کا تعلق آفس مینجمنٹ گروپ سے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔ در یں اثناء سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹون اسد عباس کو ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے کا ضافی چارج دیاگیا ہے۔ڈپٹی ڈی جی لینڈ عنبرگیلانی سے ڈائریکٹر لینڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔