آئی ایم ایف کے مطالبے پر ملک بھر میں دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کا مارکیٹ کے مطابق تعین کرنے کے لیے اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے،آئی ایم ایف کامطالبہ، گوشت پروسیسر،کنزیومر ایسوسی ایشنز ودیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کرنیکی ہدایت، ذرائع کے مطابق دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کےلیے وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارم ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا ، وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارمر ایسوسی ایشن نےلائیو سٹاک شعبے کی ترقی کےلیے دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر نے پر اصولی اتفاق کیا ہے، گوشت پروسیس کرنے والوں اور کنزیومر ز ایسوسی ایشن اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق گوشت اور دودھ کے معیار کے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کےلیے ریگولیٹری میکنزم مرتب کرنے پر بھی اتفاق ہواہے ، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کے اینمل ہسبنڈری کمشنرکی صدارت میں دودھ اور گوشت کی قیمتوں کی ڈی کیپنگ اور ڈی ریگولیشن کرنےسے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سےلائیو سٹاک اور فشریز کےحکام ، وزارت قانون ، وزارت تجارت ، ، وزارت منصوبہ بندی ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور ڈیری ، کیٹیل و فارمر ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنےسے متعلق سمری ای سی سی ، وزارت قانون ، وزارت صنعت وپیداواراور وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے ، قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور ڈی کیپنگ کا مقصد لائیو سٹاک شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہے ۔
تازہ ترین
رات کے وقت زیادہ روشنی دماغی صحت کیلئے نقصان دہ
جین تھراپی سے بچپن کی نابینائی کو بحال کیا جاسکتا ہے، ماہرین
دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا
سعودی عرب: ایئرپورٹس آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر
روس کا امریکی میڈیا اداروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
لبنان کے اندر حملے کے لیے تیاری کر رہے ہیں ، اسرائیل
وزارت داخلہ کا 8 فروری عام انتخابات کو موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان
شہری آلودگی اور شور تولیدی نظام کو متاثر کرسکتا ہے، رپورٹ
ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ''یاگی'' چینی صوبے ہینان سے ٹکرا گیا