لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔
اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حتمی اسکواڈ کے لیے آج آخری روز ہے۔