زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 ارب ڈالر موجود تھے جبکہ 17 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14.58 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا۔
اعداد وشمار کے مطابق مجموعی ملکی ذخائر میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 9.157 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.428 ارب ڈالر ریکار کیا گیا۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.712 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 714 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔