عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے بعد 31 مئی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئ ایف ای ایم) کے حساب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.25 روپے اور ڈیزل میں 6.25 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول پر درآمدی پریمیم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔