خاور مانیکا پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا حملہ، تھپڑ مارے

اسلام آباد: بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی کے وکلا نے دھاوا بول دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔

جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ان پر پانی کی بوتلیں پھینکیں اور تھپڑ بھی مارے۔

سماعت کے بعد خاور مانیکا باہر نکلے تو وہاں موجود پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا پر چڑھ دوڑے اور ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے۔ تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

Video Player