یکم جون 2024 سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 4.13 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی توقع کر ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے برینٹ کی قیمت کم ہو رہی ہے۔
یہاں تک کہ برینٹ اور خام تیل پر فی بیرل پریمیم بھی کم ہو گیا ہے کیونکہ غزہ پر اسرائیلی جنگ کے عالمی تیل مارکیٹ پر اثرات ختم ہو چکے ہیں۔ اوربرینٹ کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.4 ڈالر ہونے کے باوجود اوپیک کے رکن ممالک نے نے خام تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی۔تاہم، جون کے وسط سے لے کر اگست تک، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ پورے یورپ میں ڈرائیونگ سیزن شروع ہو جاتا ہے اور لوگ چھٹیوں پر جا کر لمبے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیٹرول کی طلب بڑھتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔