وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی جس میں ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں معاشی بحالی کے ثبوت ملنا شروع ہوگئے ہیں، مئی میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ نئے قرض پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کیے گئے، آئی ایم ایف قرض پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے، قرض پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض سے سرمایہ کاری بڑھے گی، رواں سال زرعی شعبہ کی پیداوار 6.25فیصد رہی ہے، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لازمی ہے۔