پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے ۔
تاہم میچ سے قبل لندن میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے اورخدشہ ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش سے متاثر ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی رات ساڑھے 10 بجے شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔