نجی سکولوں کو سمر کیمپ کی اجازت نہیں، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کردی

نجی سکولوں کو سمر کیمپ کی اجازت نہیں ہے، وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے افواہوں کی تردید کردی۔**

سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کی فی الحال اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ اسکولز بغیر اجازت سمر کیمپ اشتہارات سے اجتناب کریں۔

انھوں نے کہا کہ جب تک محکمانہ نوٹیفکیشن اور پالیسی نہ آئے، سمر کیمپ کا اعلان نہ کیا جائے۔