بھارتی کرکٹ کے موجودہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کا اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک پرانا انٹرویو وائرل ہے۔
اس پرانے انٹرویو میں ہاردیک پانڈیا اپنی اہلیہ نتاشا کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اُنہیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے پر سراہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اور ہاردیک پانڈیا میں طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے سرخیوں میں ہیں جبکہ اس جوڑے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
حال میں اختتام پزیر ہونے والی انڈین پریمئر لیگ کے دوران بھی ہاردیک کی اہلیہ نتاشا میدان سے غائب تھیں جس کے بعد سے اس جوڑی میں علیحدگی کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔
ایسے میں کرکٹر کا اہلیہ سے متعلق دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت زیادہ صبر کی ضرورت ہے۔