رنبیر کپور کی خون آلود کپڑوں میں تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار رنبیر کپور کی خون آلود کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار رنبیر کپور کے چہرے اورکپڑوں پر خون لگی تصاویر ان کی ہٹ فلم اینمل  کے سیٹ پر لی گئی تھیں جو سیٹ پر موجود ہیراسٹائلسٹ سے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ہیراسٹائلسٹ حکیم عالم کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور کی اجازت سے اینمل کے سیٹ پر لی گئی تصاویر میں سب سے زیادہ جاندار چیز اداکار کی آنکھوں میں دکھنے والا تاثر ہے۔

گلم اینیمل کو تشدد آمیز مناظر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا


View this post on Instagram

A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim)


رنبیر کپور کی فلم اینمل نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی تاہم فلم کو بے تحاشا تشدد آمیز مناظر اور متنازع ڈائیلاگز کے باعث شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ فلم کے اختتامی مناظر میں رنبیر کپور کو نئے کردار عزیز کے نام سے متعارف کروایا گیا۔ فلم اینمل کا سیکوئیل اینمل پارک کے نام سے بنایا جا رہا ہے جس میں حسب سابق رنبیر کپور کا کردار مرکزی ہوگا