ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں، تلاش شروع

پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں۔

ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیدی، ترجمان پولیس نے ون فائیو پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کر دی۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی،موبائل فون بھی بند مل رہا ہے۔

ترجمان اسلام آباد کے مطابق پولیس نے شکایت ملنے پر سفیر کی اہلیہ کی تلاش شروع کردی، ایس پی سٹی معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔