سونم باجوہ کا ایک بار پھر فواد خان سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار و سپر ماڈل فواد خان سے ایک بار پھر آن اسکرین محبت کا اظہار کیا ہے۔

 

سونم باجودہ ماضی میں بھی فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور کہتی رہی ہیں کہ ان کے دل میں جو پاکستانی اداکار کی جگہ ہے، وہ کوئی اور اداکار کبھی نہیں لے سکتا۔

 

اب حال ہی میں سونم باجوہ کا سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا کلپ وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کے خوبرو اداکار و ماڈل فواد خان کے ذکر پر شرماتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

 

سونم باجوہ کے شرمانے پر میزبان نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارتی پنجاب کا "جیجا" (بہنوئی) قرار دے دیا،کلپ میں سونم باجوہ کا شرماتے اور ہنستے ہوئے کہنا ہے کہ اگر فواد خان کو یہ علم ہو گیا تو وہ بہت شرمندہ محسوس کریں گے۔

 

میزبان کی جانب سے فواد خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سونم کا کہنا ہے کہ فواد خان  میرے ہمیشہ سے کرش رہے ہیں، وہ میرے کیا سب لڑکیوں کے کرش ہیں، میں اُن پر فدا ہوں اور رہوں گی۔


اس پر میزبان کا کہنا ہے کہ اُنہیں فواد خان بھارتی فلم ’خوبصورت‘ میں بہت اچھے لگے تھے،اس پر سونم باجوہ نے کہا کہ وہ مجھے ہر روپ، ہر پروجیکٹ میں بہت پسند آئے ہیں۔