غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 95 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے عالمی عدالت کے حکم اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں  مزید 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 379 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار 407 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب خوراک پر اسرائیلی پابندی کے باعث بھوک کی شدت سے دیرالبلح میں 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا اور یوں غذائی قلت سے غزہ میں اموات کی تعداد37 ہوگئی ہے۔