امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔
کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں تین دن پہلے لگنے والی جنگلی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 4,000 ایکڑ رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔ اس آتشزدگی کے باعث 6,000 سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ 6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 2,000 سے زیادہ فائر فائٹرز اس آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔