پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کے لیے6 کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا۔
وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی سربراہی میں ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈکے اجلاس میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری یقینی بنائیں گے۔
وزیر نجکاری نے ہدایت کی کہ نجکاری کاعمل میڈیا پر براہ راست دکھائیں تا کہ کسی کوکوئی اعتراض نہ رہے۔
علیم خان نے کہا کہ نجکاری میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھیں گے۔