پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔
لاہور سے آئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کا دوسرا دور مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
ایس پی عثمان کی سربراہی میں جے آئی ٹی آج دوپہر سوا 12 بجے اڈیالا جیل پہنچی تھی، جے آئی ٹی میں انسپکٹرز عالم، ولید،مالک، محمد ارحم شامل تھے۔
اس کے علاوہ اےایس آئی ایوب، شاہد اور اہلکار اظہر بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی نے سوا 2 گھنٹے تک شاہ محمود قریشی سے مختلف سوالات کیے۔