صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے ہیں۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 6 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیے ہیں۔