ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے بابر کی بیٹنگ پر سوالات اٹھا دیئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ویرات کوہلی کاریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابراعظم مختصر ترین فارمیٹ میں 4 ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔بابراعظم 133اننگز میں 4ہزار 43رنز بناکر پہلے، ویرات کوہلی 4ہزار 38رنز کیساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 4ہزار 26رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

عرفان پٹھان نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور کپتان اچھی بیٹنگ پوزیشن ہونے کے باوجود اگر آپ 100اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40پلس گیندیں کھیل رہے ہیں تو ٹیم کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ میں نے بابر اعظم کو کئی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ 44 (43) ان میں شامل نہیں ہوگا، وہ بڑے ٹورنامنٹ میں بالکل فارم میں نظر نہیں آئے۔