پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

عیدالضحیٰ کے قریب آتے ہی لاہور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر 40 روپے کلو سے بڑھ کر 60 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ آلو 80 سے بڑھ کر 100 روپے، پیاز 100 سے بڑھ کر 180 روپے کلو ہوگیا۔

کریلے کی قیمت 80 سے بڑھ کر 100 روپے کلو، ادرک کا دام 480 سے بڑھ کر 600 روپے کلو ہوگیا۔

لیموں 120 سے بڑھ کر 160روپے کلو، لہسن دیسی 300 سے بڑھ کر 400 روپےکلو، گوبھی 100 سے 140 روپے، مٹر 200 سے بڑھ کر 240، ہری مرچ 120 سے بڑھ کر 110 روپے کلو ہوگئی۔

پھلوں میں کیلا 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے، آم 225 سے بڑھ کر 250 روپے کلو ہوگیا۔ جبکہ فالسہ 270 سے 300 روپے آڑو 160 سے 200 روپے سیب 250 سے 300 روپے کلو ہوگئے۔