پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ایک بار پھر بھارت کیخلاف 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔