سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔
مختلف اقسام کی مچھلی آج 50 سے 200 روپے تک مہنگی ہوگئی ہے، رہو مچھلی کی قیمت میں 350 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی۔
اس کے علاوہ ابلے ہوئے فارمی انڈہ 50 روپے جبکہ کچا انڈہ 38 روپے تک فروخت ہونے لگا، موسمی سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہیں ۔
گوشت کی بات کی جائے تو مٹن 2400 جبکہ بیف 1100 روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا۔