پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا ، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرائیں اور اگلے مرحلے تک جائیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے منگل کو اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ کوشش ہے غلطیوں کو ٹھیک کریں، اچھی کرکٹ کھیلیں ، انجری کے بعد اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نیویارک میں بیٹرز کے لیے معاملات آسان نہیں ، ٹیم کسی اور کے میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، اگلے مرحلے میں نہیں پہنچے تو اس کو تسلیم کریں گے۔