پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 1680 ڈالر ہو گئی : مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم 67 ہزار 525 ارب ریکارڈ

پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 129 ڈالر کے اضافہ کے بعد 1680 ڈالر ہو گئی۔

مالی سال 2023-24ء کے دوران پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 129 ڈالر کے اضافہ کے بعد 1680 ڈالر ہو گئی۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ مارچ کے اختتام تک مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم 67 ہزار 525 ارب ریکارڈ کیا گیا۔ اندرونی قرضوں کا حجم 43 ہزار 432 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔