والدین سے شادی سے متعلق سوال پر سونا کشی سنہا غصے میں آگئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی کی خبریں میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ اداکارہ اپنےدوست ظہیراقبال سےشادی کرنے والی ہیں،انکی شادی سےمتعلق انکے والدین سے سوال کیاگیاجس انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

جس پر اداکارہ نے ردعمل میں شدیدغصےکا اظہارکرتےہوئےکہا ہےکہ لوگوں کو میری شادی کےبارے میں فکرمند ہونےکی ضرورت نہیں،میری شادی کےبارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہےجو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کوفکرمند نہیں ہونا چاہئیے،لوگ ہروقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں۔

اپنےبارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی،لوگوں کو میری شادی سےکوئی سروکار نہیں ہونا چاہئیے۔