وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مالی سال 25-2024 کیلئے پیش کیے گئے 33 کھرب 56 ارب روپے کے بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں1500 سے 3000 سی سی امپورٹڈ گاڑیوں پر 45 ہزار روپے تک لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سےریسٹورینٹ پرادائیگی پر 5 فیصد ٹیکس ہو گا، بے نظیرکسان کارڈ کیلئے 8 ارب روپے، سندھ ہائیر ایجوکیشن کیلیے 30 ارب 60 کروڑ روپے، کچےکےعلاقےمیں سندھ پولیس کےلیے10 ہزار روپے کا خصوصی الاؤنس اور تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔