وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں، نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم آفس نے مزید بتایا کہ اس پیکج سےصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔