اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔
اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ ، شمالی وزیرستان ، پارا چنار، لوئر دیر، ہنگو، چار سدہ اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ چند روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔