ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 14 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہے۔