حکومت کوبجٹ سےقبل ہم سے مشاورت کرنا چاہئے تھی، بلاول بھٹو

کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جلسے سے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب بھی کیا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کراچی کےعوام کےساتھ بی بی کی سالگرہ منارہاہوں، بی بی شہیدنےمشکل اورخوشی کےدن کراچی میں گزارے،بے نظیر بھٹوکی شادی بھی لیاری میں ہوئی تھی۔

بلاول بھٹونے کہا کہ لیاری کےعوام شہیدبےنظیربھٹوکےلاڈلے ہیں، میری خود کی پیدائش بھی کراچی میں ہی ہوئی تھی، کراچی سےمیرارشتہ 3نسلوں کا ہے۔ بی بی نےلیاری کےعوام سےمل کرآمروں کامقابلہ کیا۔ لیاری کےعوام نےبی بی شہیدکوکبھی تنہانہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کےتعاون سے ہی سندھ میں حکومت بنائی ہے، کراچی کی ترقی کیلئےعوام سے مل کرجدوجہد کروں گا، کراچی کی آبادی زیادہ اوروسائل کم ہیں، کراچی کوپانی دینےکیلئےاقدامات کررہے ہیں۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شہرمیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بل آرہےہیں، بجلی تقسیم کارکمپنی سےعوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے، غریب عوام کومفت سولرکی سہولت دیں گے، ہمیں عوامی امنگوں کےمطابق کام کرنا ہے، الیکشن میں کیےتمام وعدوں پرعمل کی کوشش کریں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارےنوجوان کا سب سےبڑامسئلہ روزگارکا ہے ہم ایسےمنصوبےلائیں گےعوام کوروزگار مل سکے، ہم نےبی بی شہید کی جدوجہد کوآگے لے کرچلنا ہے، ملک کےمعاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے کوشاں ہے۔

بلاول بھٹونے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کوبجٹ سےقبل ہم سے مشاورت کرنا چاہئے تھی۔ بجٹ میں ہماری رائےہوتی توبہترہوتا، آج بھی ہمارےنمائندے حکومت کےساتھ بیٹھ رہےہیں، وزیراعظم شہبازشریف سےامیدہے کہ وعدے پورے کریں گے، ہم ملک کومعاشی مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں، ہم ہمیشہ عوام کی آوازاٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست عروج پر ہے، ذاتی انا کیلئے پاکستان اورمعیشت کونقصان پہنچایا جا رہا ہے، جمہوری قوتوں کوجمہوری قوتوں سےبات کرنا چاہئے۔

جلسے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شرکاء کے لئے جلسہ گاہ اور اس کے نزدیک کے علاقے کے لیےخصوصی ٹریفک پلان جاری کردی، تمام آنے والی شرکاء کے لیے شیدی ولیج روڈ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شیدی ولیج روڈ اور جلسہ گاہ کے پارکنگ انتظامات کی وجہ سے سڑک بند رہے گی، لیمارکیٹ جانے والی ٹریفک کو دیے گئے مقامات سے متبادل روٹ کی طرف جبکہ میراں ناکہ سے لیمارکیٹ جانے والی ٹریفک کو چاکیواڑہ کی جانب ، آٹھ چوک آنے والی ٹریفک کو شیدی ولیج روڈ لیمارکیٹ کی جانب موڑا جائے گا۔

فٹبال پارک سے آنے والی ٹریفک کو غریب شاہ روڈ سے کشتی چوک کی طرف ، کشتی چوک سے آنے والی ٹریفک کو جانب نیپئر روڈ ، پی ایس او پمپ سے آنے والی ٹریفک کو آٹھ چوک موڑ دیا جائے گا ۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں ریکوری وہیکل, ہیوی لفٹر اور پیٹرولنگ عملہ تعینات ہے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کا عملہ موجود رہے گا جوکہ تمام تر پارکنگ کے عمل کو یقینی بنائے گا ۔