بنگلہ دیش کو ہرا کر افغانستان پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں افغانستان نے سنسی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ بنگلادیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلادیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل آئیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی اننگز

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

رحمان اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان راشد خان 19، ابراہیم زدران 18 اور عضمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔