مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل

مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس کی مرمت کا کام صبح شروع کیا جائے گا۔