وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کیا رونا کھیلوں کی ہر فیڈریشن پر ریٹائرڈ لوگ قابض ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی میں اولمپکس کیلئے صرف 3 یا 4 ایتھلیٹ کوالیفائی کر پائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہدف طے کر دیے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں پلیئرز کا میڈل جیتنا دور کی بات کم از کم فیڈریشنز کھلاڑیوں کو کوالیفائی تو کروائیں ورنہ عہدہ چھوڑ دیں۔