چیمپئیز ٹرافی 2025؛ افتتاحی اور فائنل میچ کس تاریخ کو ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے افتتاحی اور فائنل میچ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آگاہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شریک ٹیموں نے اپنی آمد سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

روایتی حریف بھارت کی ٹیم نے بھی پاکستان آمد سے متعلق آئی سی سی کو یقین دہانی کروادی ہے دیگر ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو جبکہ فائنل 9 مارچ کو رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کرے گا۔

قبل ازیں چیمپئیز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا، پہلے گروپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں آسٹریلیا، افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

 

1