بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ

اسلام آباد: مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت  نے بجلی مزید مہنگی کردی۔

 بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔