فلور ملز ایسوسی ایشنز نے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بعد اب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی  ہے ۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس جولائی سے مارکیٹ میں ٍسپلائی نہیں دیں گے، ملز میں اتنی گنجائش نہیں 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دیا جائے،  فلور ملز ایسوسی ایشن پر بجٹ میں جو ود ہولڈنگ ٹیکس لگائے گئے ہیں حکومت اسکو واپس لے ۔

انہوں ے کہا کہ بدھ کو واشنگ روکی جائے گی جبکہ جمعرات کو آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی، لگائے گئے ٹیکس لگائے گئے ہیں اسکو فوری واپس لیاجائے ، ان ٹیکسز کا نفاز رہاتو ہم ملیں نہیں چلا سکیں گے ، ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس لگے گا عوام پر لیکن آئے گا فلور ملز کے کھاتے میں۔