بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد : وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہےہیں، سیاسی طورپرمجھے صاف نظرآرہا ہے کہ بات آگےبڑھ رہی ہوگی۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ ملک سب کا ہے، ہر ایک کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر لچک دکھانا ہوگی، صرف بانی پی ٹی آئی نہیں ہمیں بھی بات کرنا پڑے گی اورکوئی حل نہیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کومذاکرات کیلئے بیٹھنا تو پڑے گا،جیل میں کیا نکال لیا ہے، دنیا میں کہیں بھی مذاکرات سے پہلے شرطیں منوانےکی بات نہیں ہوتی، اگرشرطیں مان لیں تو پھر مذاکرات کس بات کےکرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک رول رہا ہے اورعوام نے ان کو ووٹ دیئے ہیں۔

چینی کی برآمد کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے بتایا کہ چینی کی برآمدپر ہم نےپچھلےتجربےکومدنظررکھتےہوئے مشروط اجازت دی، کابینہ میں طے ہوا اگر چینی 2 روپے بھی مہنگی ہوئی تو ایکسپورٹ روک دیں گے، ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، جو چینی کی قیمت پر نظررکھے گی۔