ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے جواب میں پروٹیز نے ہدف 18.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پروٹیز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی جے پی ڈومنی تھے جنہوں نے 9 رنز بنائے تھے۔
جیکس سنیمن نے 82 رنز بنائے جبکہ سیرل اروی نے شاندار 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان لیجنڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
کامران اکمل کا بلا اس اننگز میں خاموش رہا اور وہ صرف 13 رنز بنا سکے، شرجیل خان کی جارحانہ اننگز سے تماشائی خوب لطف اندوز ہوئے۔
شرجیل خان نے 36 گیندوں 72 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، صہیب مقصود نے 24 رنز بنائے۔
شعیب ملک نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عبدالرزاق نے 25 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا لیجنڈز کی جانب سے ڈیل اسٹین، ورنن فلانڈر، چارل اور عمران طاہر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مسلسل چار میچوں میں کامیابی سمیٹنے والی پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔