پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں عالمی ادارے نے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیئے اور آئندہ دو ہفتوں میں سٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔