پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا

 پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔ صاحبزاہ فرحان دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ریڈبال سیریز کیلئے  پاکستان شاہینز کی قیادت کا فیصلہ کرلیا ۔صاحبزادہ فرحان قوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں،چار روزہ سیریز میں دو میچز کھیلے جائیں گے،15 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کر دی گئی،فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ قاسم اکرم پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ صاحبزادہ فرحان(کپتان) ، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔